اُردو لغت بورڈ کی یہ اپنی نوعیت کی منفرد لغت ہے۔ جو محض لفظوں اور معنوں کا انبار نہیں بلکہ اردو کی تاریخی ، تہذیبی سفر کو آئینہ بھی کرتی ہے۔ اپریل ۲۰۱۰ء میں اردو لغت بورڈ نے ۵۲ سال کی محنت اور دیدہ ریزی کے بعد تاریخی اُصول پرتیار کی جانے والی اُردو لغت کا کام مکمل کرلیا۔ تاریخی اُصول اور بیتی صدیوں سے لی ہوئی اسناد کے باعث یہ لغت برصغیر کے ایک ہزار سالہ تہذیبی اور تمدنی ارتقاء کی بیش بہا دستاویز ہے جس میں اس تہذیب کے ایک ایک لفظ کو محفوظ کرلیاگیا ہے۔
